كِتَابُ الْمَلَاحِمِ بَابُ مَا يُذْكَرُ مِنْ مَلَاحِمِ الرُّومِ صحیح حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَزَادَ فِيهِ، >وَيَثُورُ الْمُسْلِمُونَ إِلَى أَسْلِحَتِهِمْ فَيَقْتَتِلُونَ، فَيُكْرِمُ اللَّهُ تِلْكَ الْعِصَابَةَ بِالشَّهَادَةِ<. إِلَّا أَنَّ الْوَلِيدَ جَعَلَ الْحَدِيثَ، عَنْ جُبَيْرٍ، عَنْ ذِي مِخْبَرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاهُ رَوْحٌ وَيَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ وَبِشْرُ بْنُ بَكْرٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ كَمَا قَالَ عِيسَى
کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں باب: رومیوں سے ساتھ برپا ہونے والے معرکوں کا بیان حسان بن عطیہ نے یہ حدیث بیان کی اور مزید کہا مسلمان جلدی سے اپنے اسلحے کی طرف اٹھیں گے اور ان سے قتال کریں گے اور اللہ انہیں شہادت سے سرفراز فرمائے گا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس سند میں ولید نے بواسطہ جبیر ، سیدنا ذی مخبر ؓ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ روح ، یحییٰ بن حمزہ اور بشر بن بکر نے اوزاعی سے روایت کیا جیسے کہ عیسیٰ نے کہا ۔