كِتَابُ الْمَهْدِيِّ بابُ الْمَهْدِيِّ ضعیف قَالَ أَبُو دَاوُد: حُدِّثْستُ، عَنْ هَارُونَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ:، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ- وَنَظَرَ إِلَى ابْنِهِ الْحَسَنِ-، فَقَالَ: إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ كَمَا سَمَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ رَجُلٌ يُسَمَّى بِاسْمِ نَبِيِّكُمْ، يُشْبِهُهُ فِي الْخُلُقِ وَلَا يُشْبِهُهُ فِي الْخَلْقِ... ثُمَّ ذَكَرَ قِصَّةً: >...يَمْلَأُ الْأَرْضَ عَدْلًا<. وقَالَ هَارُونُ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ, يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ النَّهْرِ, يُقَالُ لَهُ: الْحَارِثُ بْنُ حَرَّاثٍ عَلَى مُقَدِّمَتِهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: مَنْصُورٌ، يُوَطِّئُ- أَوْ يُمَكِّنُ- لِآلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا مَكَّنَتْ قُرَيْشٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ نَصْرُهُ- أَوْ قَالَ: إِجَابَتُهُ-.
کتاب: مہدی کا بیان باب: مہدی کا بیان سیدنا علی ؓ نے بیان کیا اور اس اثنا میں انہوں نے اپنے صاحبزادے سیدنا حسن ؓ کی طرف دیکھا ، فرمایا کہ میرا یہ فرزند سید ( اور سردار ) ہے جیسے کہ اس کے متعلق نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے ۔ اور اس کی نسل سے ایک آدمی ہو گا جو تمہارے نبی ﷺ کا ہم نام ہو گا ، وہ اخلاق میں ان ہی کے مشابہ ہو گا مگر شکل میں مشابہ نہیں ہو گا ۔ پھر قصہ بیان کیا کہ ، وہ زمین کو عدل سے بھر دے گا ۔ سیدنا علیؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا:’’ماوراء النہر سے ایک آدمی نکلے گا جسے حارث بن حراث کہا جاتا ہو گا۔ اس کے آگے ایک شخص ہو گا جسے منصور بولتے ہوں گے، وہ آل محمد کو مقام دے گا جیسے کہ قریش نے رسول اللہﷺ کو جگہ دی تھی۔ ہر مسلمان پر اس کی نصرت یا فرمایا اس کی بات کو قبول کرنا واجب ہو گا۔‘‘