Book - حدیث 429

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي الْمُحَافَظَةِ عَلَى وَقْتِ الصَّلَوَاتِ حسن قال ابن ُالَأعرابي: حَدَّثنا محمد بن عبد الملك الرواسُ: حدثنا ابودؤد: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ وَأَبَانُ كِلَاهُمَا عَنْ خُلَيْدٍ الْعَصَرِيِّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ عَلَى وُضُوئِهِنَّ وَرُكُوعِهِنَّ وَسُجُودِهِنَّ وَمَوَاقِيتِهِنَّ وَصَامَ رَمَضَانَ وَحَجَّ الْبَيْتَ إِنْ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَأَعْطَى الزَّكَاةَ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ وَأَدَّى الْأَمَانَةَ قَالُوا يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ قَالَ الْغُسْلُ مِنْ الْجَنَابَةِ

ترجمہ Book - حدیث 429

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نمازوں(کے وقت) کی پابندی کا بیان جناب خلید عصری ، سیدنا ابوالدرداء ؓ سے راوی ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” پانچ چیزیں ہیں جس نے ان پر ایمان کے ساتھ عمل کیا وہ جنت میں داخل ہوا ، جس نے پانچ نمازوں کی ان کے وضو ، رکوع ، سجود اور اوقات سمیت حفاظت اور پابندی کی ، رمضان کے روزے رکھے ، بیت اللہ کا حج کیا ، اگر اس تک پہنچنے کی استطاعت ہو ، زکوٰۃ دی خوشی کے ساتھ اور امانت ادا کی ۔ “ لوگوں نے کہا : اے ابودرداء ! ادائیگی امانت سے کیا مراد ہے ؟ کہا : غسل جنابت ۔
تشریح : یہاں’’ امام ،، سےمراد شرعی حاکم یااس کامقرر کردہ نمائندہ ہے۔نماز کی اقامت اور امامت ان کےفرائض میں شامل ہے۔ یہاں’’ امام ،، سےمراد شرعی حاکم یااس کامقرر کردہ نمائندہ ہے۔نماز کی اقامت اور امامت ان کےفرائض میں شامل ہے۔