كِتَابُ الْمَهْدِيِّ بابُ الْمَهْدِيِّ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, يَقُولُ: لَا يَزَالُ هَذَا الدِّينُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً. قَالَ: فَكَبَّرَ النَّاسُ وَضَجُّوا، ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً خَفِيفَةً، قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ! مَا قَالَ؟ قَالَ: كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
کتاب: مہدی کا بیان باب: مہدی کا بیان سیدنا جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” یہ دین بارہ خلیفوں تک معزز اور غالب رہے گا ۔ “ چنانچہ لوگوں نے اللہ اکبر کہا اور آواز بلند کی ۔ پھر آپ ﷺ نے آہستہ سے ایک بات کہی ۔ تو میں نے اپنے والد سے پوچھا : ابا جان ! آپ ﷺ نے کیا فرمایا ہے ؟ تو انہوں نے بتایا ” وہ سب قریش میں سے ہوں گے ۔ “