Book - حدیث 428

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي الْمُحَافَظَةِ عَلَى وَقْتِ الصَّلَوَاتِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَضَالَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ فِيمَا عَلَّمَنِي وَحَافِظْ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ قَالَ قُلْتُ إِنَّ هَذِهِ سَاعَاتٌ لِي فِيهَا أَشْغَالٌ فَمُرْنِي بِأَمْرٍ جَامِعٍ إِذَا أَنَا فَعَلْتُهُ أَجْزَأَ عَنِّي فَقَالَ حَافِظْ عَلَى الْعَصْرَيْنِ وَمَا كَانَتْ مِنْ لُغَتِنَا فَقُلْتُ وَمَا الْعَصْرَانِ فَقَالَ صَلَاةُ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَصَلَاةُ قَبْلَ غُرُوبِهَا

ترجمہ Book - حدیث 428

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نمازوں(کے وقت) کی پابندی کا بیان جناب عبداللہ بن فضالہ اپنے والد سے راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھایا اور جو سکھایا ان میں یہ بات بھی تھی ” پانچ نمازوں کی پابندی کرنا ۔ “ میں نے عرض کیا کہ مجھے ان اوقات میں کام ہوتے ہیں تو آپ مجھے کوئی جامع بات ارشاد فرمائیں جس پر عمل میرے لیے کافی رہے ، آپ ﷺ نے فرمایا ” «عصرين» کی پابندی کرنا ۔ “ اور یہ لفظ ہماری زبان میں مستعمل نہ تھا ۔ میں نے کہا کہ «عصرين» سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے پہلے کی نمازیں ۔ “
تشریح : کام والے کوصبح اورعصر کی نمازوں کی پابندی کافی ہو، کس طرح صحیح ہوسکتا ہے؟ شیخ ولی الدین عراقی نےلکھا ہےکہ اس اشکال کا جواب یہ ہے کہ دراصل نبی ﷺ کافرمان :’’نمازوں کےاول اوقات سے متعلق تھا ۔،، تواس نےمعذرت کی کہ میں پانچوں نمازیں اوّل وقت میں نہیں پڑھ سکتا ۔تب آپ نےان دو نمازوں کےاوقات کی بالخصوص تاکید فرمائی۔( واللہ اعلم بالصواب ) امام ابو داؤد  کااس حدیث کو باب میں بیان کرنا اس کامؤید ہے۔ کام والے کوصبح اورعصر کی نمازوں کی پابندی کافی ہو، کس طرح صحیح ہوسکتا ہے؟ شیخ ولی الدین عراقی نےلکھا ہےکہ اس اشکال کا جواب یہ ہے کہ دراصل نبی ﷺ کافرمان :’’نمازوں کےاول اوقات سے متعلق تھا ۔،، تواس نےمعذرت کی کہ میں پانچوں نمازیں اوّل وقت میں نہیں پڑھ سکتا ۔تب آپ نےان دو نمازوں کےاوقات کی بالخصوص تاکید فرمائی۔( واللہ اعلم بالصواب ) امام ابو داؤد  کااس حدیث کو باب میں بیان کرنا اس کامؤید ہے۔