Book - حدیث 4277

كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ بَابُ مَا يُرْجَى فِي الْقَتْلِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ فِتْنَةً، فَعَظَّمَ أَمْرَهَا، فَقُلْنَا- أَوْ قَالُوا-: يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَئِنْ أَدْرَكَتْنَا هَذِهِ لَتُهْلِكَنَّا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَلَّا, إِنَّ بِحَسْبِكُمُ الْقَتْلَ. قَالَ سَعِيدٌ: فَرَأَيْتُ إِخْوَانِي قُتِلُوا.

ترجمہ Book - حدیث 4277

کتاب: فتنوں اور جنگوں کا بیان باب: ( فتنے میں ) قتل ہو جانے پر مغفرت کی امید ہے سیدنا سعید بن زید ؓ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے فتنے کے ہونے کا ذکر فرمایا اور اس کی ہیبت ناکی بیان کی ۔ ہم نے عرض کیا یا لوگوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر یہ ہمیں پہنچ گیا تو ہلاک کر ڈالے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ہرگز نہیں ۔ اس میں تمہیں قتل ہو جانا ہی کافی ہو گا ۔ “ سعید کہتے ہیں : پھر میں نے اپنے بھائیوں کو دیکھا کہ قتل ہو گئے ۔