Book - حدیث 4227

كِتَابُ الْخَاتَمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّخَتُّمِ فِي الْيَمِينِ أَوْ الْيَسَارِ شاذ والمحفوظ في يمينه حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَسَارِهِ، وَكَانَ فَصُّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ وَأُسَامَةُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ بِإِسْنَادِهِ فِي يَمِينِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 4227

کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل باب: انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے یا بائیں میں ؟ سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے اور اس کا نگینہ اندر ہتھیلی کی جانب ہوا کرتا تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ ابن اسحاق اور اسامہ بن زید نے نافع سے مذکورہ سند سے یہ روایت کیا : ” دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے ۔ “
تشریح : بائیں ہاتھ والی رویت ضعیف ہے۔ صحیح اور محفوظ دائیں ہاتھ کا بیان ہے۔ بائیں ہاتھ والی رویت ضعیف ہے۔ صحیح اور محفوظ دائیں ہاتھ کا بیان ہے۔