Book - حدیث 4226

كِتَابُ الْخَاتَمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّخَتُّمِ فِي الْيَمِينِ أَوْ الْيَسَارِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ شَرِيكٌ: و أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 4226

کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل باب: انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے یا بائیں میں ؟ سیدنا علی ؓ نے ( مرفوعاً ) اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے ( مرسلاً ) بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے ۔
تشریح : سنت اور مستحب یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے اور چھنگلیا یا ساتھ والی اُنگلی میں پہنی جائے۔ سنت اور مستحب یہ ہے کہ انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہنی جائے اور چھنگلیا یا ساتھ والی اُنگلی میں پہنی جائے۔