Book - حدیث 4224

كِتَابُ الْخَاتَمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَاتَمِ الْحَدِيدِ ضعیف حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَزِيَادُ بْنُ يَحْيَى وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ قَالُوا، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ نُوحُ بْنُ رَبِيعَةَ، حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ الْمُعَيْقِيبِ- وَجَدُّهُ مِنْ قِبَلِ أُمِّهِ أَبُو ذُبَابٍ-، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: كَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَدِيدٍ، مَلْوِيٌّ عَلَيْهِ فِضَّةٌ، قَالَ: فَرُبَّمَا كَانَ فِي يَدِهِ. قَالَ: وَكَانَ الْمُعَيْقِيبُ عَلَى خَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 4224

کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل باب: لوہے کی انگوٹھی کا بیان ایاس بن حارث بن معیقیب نے اپنے دادا معیقیب ؓ سے روایت کیا خیال رہے کہ ایاس کے نانا کا نام ” ابوذباب “ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی کا ملمع کیا گیا تھا ۔ کہا کہ بسا اوقات وہ انگوٹھی میرے ہاتھ میں ہوتی تھی ۔ راوی نے کہا کہ سیدنا معیقیب نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی کے محافظ تھے ۔
تشریح : لو ہے کی انگوٹھی کو جس چیز سے ملمع کیا گیا وہ اسی کے حکم میں ہوگی سونا ہو یا چاندی۔ اور مردوں کے لیئے چاندی جائز ہے۔ واللہ اعلم لو ہے کی انگوٹھی کو جس چیز سے ملمع کیا گیا وہ اسی کے حکم میں ہوگی سونا ہو یا چاندی۔ اور مردوں کے لیئے چاندی جائز ہے۔ واللہ اعلم