Book - حدیث 4221

كِتَابُ الْخَاتَمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي تَرْكِ الْخَاتَمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّهُ رَأَى فِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا، فَصَنَعَ النَّاسُ، فَلَبِسُوا، وَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَرَحَ النَّاسُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ وَشُعَيْبٌ وَابْنُ مُسَافِرٍ كُلُّهُمْ قَالَ مِنْ وَرِقٍ.

ترجمہ Book - حدیث 4221

کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل باب: انگوٹھی نہ پہننے کا بیان سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ہاتھ میں صرف ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی ‘ تو لوگوں نے بھی بنوا کر پہن لیں ۔ نبی کریم ﷺ نے وہ اتار پھینکی تو لوگوں نے بھی اتار پھینکیں ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت کو زہری ؓ سے زیاد بن سعد ‘ شعیب اور ابن مسافر نے روایت کیا اور ان سب کا بیان ہے کہ انگوٹھی چاندی کی تھی ۔
تشریح : بعض شارحین (امام نووی وغیرہ ) نے کہا ہے کہ نبیﷺ نے جو انگوٹھی پھینکی تھی وہ سو نے کی تھی جیسا کہ دوسری روایت سے ثابت ہے اس لیئے چاندی کی انگوٹھی کہنا امام زہری کا وہم ہے۔ واللہ اعلم(عون المعود) بعض شارحین (امام نووی وغیرہ ) نے کہا ہے کہ نبیﷺ نے جو انگوٹھی پھینکی تھی وہ سو نے کی تھی جیسا کہ دوسری روایت سے ثابت ہے اس لیئے چاندی کی انگوٹھی کہنا امام زہری کا وہم ہے۔ واللہ اعلم(عون المعود)