كِتَابُ الْخَاتَمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي اتِّخَاذِ الْخَاتَمِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ... فِي هَذَا الْخَبَرِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَقَالَ: لَا يَنْقُشُ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا..., ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ.
کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: انگوٹھی بنوانا جائز ہے
سیدنا ابن عمر ؓ نے اس خبر میں بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی انگوٹھی میں «محمد رسول الله» کے کلمات کندہ کروائے اور فرمایا ” کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح اپنی انگوٹھی کا نقش نہ بنوائے ۔ “ پھر حدیث بیان کی ۔
تشریح :
اس نقش کی حثیت چونکہ سرکاری تھی اس لیئے اس جیسے نقش کی انگوٹھی بنوانے سے روک دیا گیا۔ اس نقش کی سرکاری حیثیت کی وجہ سے ہی بعد میں اسےخلفائے ثلاثہ بھی استعمال کرتے رہے، حتی کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے وہ گم ہو گئی تو اُنھوں نے اسی نقش جیسی والی انگوٹھی دوبارہ بنوا ئی۔ البتہ باعث آئمہ کے نزدیک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے انگوٹھی کے گم ہونے کی روایت صحیح نہیں ہے۔واللہ عالم