Book - حدیث 4214

كِتَابُ الْخَاتَمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي اتِّخَاذِ الْخَاتَمِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّوَاسِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى بَعْضِ الْأَعَاجِمِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ! فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ, وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.

ترجمہ Book - حدیث 4214

کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل باب: انگوٹھی بنوانا جائز ہے سیدنا انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارادہ کیا کہ عجمی بادشاہوں کو خط لکھیں ۔ تو آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ وہ لوگ مہر کے بغیر خط نہیں پڑھتے ۔ تو آپ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس میں یہ کلمات کندہ تھے «محمد رسول الله» ۔
تشریح : رسول اللہﷺ کی انگوٹھی محض زینت کے لیئے نہیں تھی بلکہ بطور مہر استعمال ہو تی تھی۔ رسول اللہﷺ کی انگوٹھی محض زینت کے لیئے نہیں تھی بلکہ بطور مہر استعمال ہو تی تھی۔