كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ هَذَا!، قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ، فَقَالَ: هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا!، قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالصُّفْرَةِ، فَقَالَ: هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ.
کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: زرد رنگ سے بال رنگنا سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک آدمی کا گزر ہوا جس نے اپنے بال مہندی سے رنگے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ کیا خوب ہے ! “ پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور کتم ( بوٹی ) سے رنگے ہوئے تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ اس سے بڑھ کر عمدہ ہے ۔ ” پھر ایک اور گزرا ‘ جس نے زرد رنگ سے رنگے ہوئے تھے ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ ان سب سے عمدہ ہے ۔ “