كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَيُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ, وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.
کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل
باب: زرد رنگ سے بال رنگنا
سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سبتی ( رنگی ہوئی کھال سے بنے ہوئے ) جوتے استعمال کیا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس اور زعفران بھی لگاتے تھے ۔ چنانچہ سیدنا ابن عمر ؓ کا بھی یہی عمل تھا ۔
تشریح :
بعض علما ء نے ان احادیث کی روشنی میں درس اور زعفران کی نہی کو تنزیہ پر محمول کیا ہے۔
بعض علما ء نے ان احادیث کی روشنی میں درس اور زعفران کی نہی کو تنزیہ پر محمول کیا ہے۔