Book - حدیث 4209

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الْخِضَابِ صحيح ق دون ذكر العمرين لكن م ذكر أبا بكر حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ, أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَخْضِبْ، وَلَكِنْ قَدْ خَضَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.

ترجمہ Book - حدیث 4209

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: خضاب لگانے کا بیان سیدنا انس ؓ سے نبی کریم ﷺ کے خضاب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے اپنے بال نہیں رنگے ۔ لیکن ابوبکر اور سیدنا عمر ؓ نے رنگے ہیں ۔
تشریح : رسول اللہ ﷺ کے سر یا داڑھی میں اس قدر سفیدی نہیں آئی تھی کہ باقاعدہ رنگنے کی ضرورت پڑتی۔ چند گنتی کے بال ضرور سفید ہو ئےتھےجنہیں رنگا بھی گیا تھا مگر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے چونکہ رنگتے نہیں دیکھا اس لیئے انکار فرمایا۔ دیگر صحابہ نے رنگتے دیکھا ہے تو بیان بھی کیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے سر یا داڑھی میں اس قدر سفیدی نہیں آئی تھی کہ باقاعدہ رنگنے کی ضرورت پڑتی۔ چند گنتی کے بال ضرور سفید ہو ئےتھےجنہیں رنگا بھی گیا تھا مگر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے چونکہ رنگتے نہیں دیکھا اس لیئے انکار فرمایا۔ دیگر صحابہ نے رنگتے دیکھا ہے تو بیان بھی کیا ہے۔