Book - حدیث 4206

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الْخِضَابِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا إِيَادٌ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِذَا هُوَ ذُو وَفْرَةٍ بِهَا رَدْعُ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ.

ترجمہ Book - حدیث 4206

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: خضاب لگانے کا بیان سیدنا ابورمثہ ؓ کا بیان ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کے بال کانوں تک تھے ‘ ان میں مہندی کے رنگ کی جھلک تھی اور آپ ﷺ دو سبز چادریں اوڑھے ہوئے تھے ۔