Book - حدیث 4205

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الْخِضَابِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيْلِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّ أَحْسَنَ مَا غُيِّرَ بِهِ هَذَا الشَّيْبُ: الْحِنَّاءُ وَالْكَتَم.

ترجمہ Book - حدیث 4205

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: خضاب لگانے کا بیان سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تحقیق سب سے بہتر چیز جس سے یہ سفید بال رنگے جاتے ہیں مہندی اور کتم ہے ۔ “
تشریح : (کتم) ایک خاص رنگ کی پہاڑی بوٹی ہے جو بالخصوص یمن میں پا ئی جاتی ہے۔ اس کے پتے بطورِ خصاب استعمال کئے جاتے ہیں اور اسکا رنگ سیاہی مائل ہو تا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مہندی اور کتم یا انکا خضاب جائز ہے۔ (کتم) ایک خاص رنگ کی پہاڑی بوٹی ہے جو بالخصوص یمن میں پا ئی جاتی ہے۔ اس کے پتے بطورِ خصاب استعمال کئے جاتے ہیں اور اسکا رنگ سیاہی مائل ہو تا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مہندی اور کتم یا انکا خضاب جائز ہے۔