Book - حدیث 4203

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الْخِضَابِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، لَا يَصْبُغُونَ, فَخَالِفُوهُمْ.

ترجمہ Book - حدیث 4203

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: خضاب لگانے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے پس تم ان کی مخالفت کیا کرو ( یعنی رنگا کرو ) ۔ “
تشریح : اس سے استدلال کرتے ہو ئےبعض علما نے کہا ہے کہ سفید بالوں کومہندی وغیرہ سے رنگنا واجب ہے لیکن دوسرے علما نے اس امر کو استحبا ب پر محمول کیا ہے یعنی رنگنا بہتر ہے لیکن بالوں کو سفید ہی رہنے دینا یہ بھی جائز ہے۔ اس سے استدلال کرتے ہو ئےبعض علما نے کہا ہے کہ سفید بالوں کومہندی وغیرہ سے رنگنا واجب ہے لیکن دوسرے علما نے اس امر کو استحبا ب پر محمول کیا ہے یعنی رنگنا بہتر ہے لیکن بالوں کو سفید ہی رہنے دینا یہ بھی جائز ہے۔