Book - حدیث 4201

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي أَخْذِ الشَّارِبِ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ وَقَرَأَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ عَلَى أَبِي الزُّبَيْرِ وَرَوَاهُ أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كُنَّا نُعْفِي السِّبَالَ إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: الِاسْتِحْدَادُ: حَلْقُ الْعَانَةِ.

ترجمہ Book - حدیث 4201

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: مونچھیں کتروانے کا بیان سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ حج اور عمرے کے علاوہ ڈاڑھیوں کو چھوڑا رکھتے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ «الاستحداد» کا مفہوم زیر ناف بالوں کی صفائی ہے ۔
تشریح : یعنی حج اور عمرہ میں ہم کچھ کاٹ لیا کرتے تھے ، اس کے علاوہ کسی اور موقع پر ہم ایسا نہیں کرتے تھے لیکن یہ روایت ہی صحیح نہیں ہے۔ اس لیئے حج اور عمرہ کے مو قع پر بھی داڑھی کا کاٹنا جائز نہیں ہے۔ یعنی حج اور عمرہ میں ہم کچھ کاٹ لیا کرتے تھے ، اس کے علاوہ کسی اور موقع پر ہم ایسا نہیں کرتے تھے لیکن یہ روایت ہی صحیح نہیں ہے۔ اس لیئے حج اور عمرہ کے مو قع پر بھی داڑھی کا کاٹنا جائز نہیں ہے۔