Book - حدیث 4194

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الذُّؤَابَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْقَزَعِ.- وَهُوَ: أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ فَتُتْرَكَ لَهُ ذُؤَابَةٌ-.

ترجمہ Book - حدیث 4194

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: بچوں کی زلفوں کا بیان سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ” قزع “ سے منع فرمایا ہے اور وہ یہ ہے کہ بچے کا سارا سر مونڈ دیا جائے اور کوئی ایک لٹ باقی رکھی جائے ۔
تشریح : اہلِ بدعت میں یہ مروج ہے کہ وہ اپنے بعض پیروں اور بزرگوں کے نام سےکچھ بال نہیں کاٹتےایک لٹ باقی رکھتے ہیں تو انکا یہ عمل حرام ہے کیونکہ یہ نظر غیر اللہ ہے۔ اہلِ بدعت میں یہ مروج ہے کہ وہ اپنے بعض پیروں اور بزرگوں کے نام سےکچھ بال نہیں کاٹتےایک لٹ باقی رکھتے ہیں تو انکا یہ عمل حرام ہے کیونکہ یہ نظر غیر اللہ ہے۔