Book - حدیث 4190

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي تَطْوِيلِ الْجُمَّةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ وَسُفْيَانُ بْنُ عُقْبَةَ السُّوَائِيُّ هُوَ أَخُو قَبِيصَةَ وَحُمَيْدُ بْنُ خُوَارٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ طَوِيلٌ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ذُبَابٌ! ذُبَابٌ!، قَالَ: فَرَجَعْتُ فَجَزَزْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ، وَهَذَا أَحْسَنُ.

ترجمہ Book - حدیث 4190

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: بالوں کو بہت زیادہ لمبا کر لینا سیدنا وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے بال بہت لمبے تھے ‘ چنانچہ جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے دیکھا تو فرمانے لگے ” نحوست ہے ‘ نحوست ہے ۔ “ چنانچہ میں واپس گیا اور انہیں کاٹ ڈالا اور پھر اگلے دن حاضر خدمت ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” میں نے تجھے کوئی بری بات نہیں کہی تھی اور اب یہ بہتر ہے ۔ “
تشریح : لمبے بال رکھے جا سکتے ہیں جیسے کہ گزشتہ باب میں رسول اللہ ﷺ کے بالوں کے بارے میں بیان گزرا ہے۔ مگر مردوں کے بالوں کا کندھوں سے نیچےہونا جائز نہیں۔ لمبے بال رکھے جا سکتے ہیں جیسے کہ گزشتہ باب میں رسول اللہ ﷺ کے بالوں کے بارے میں بیان گزرا ہے۔ مگر مردوں کے بالوں کا کندھوں سے نیچےہونا جائز نہیں۔