Book - حدیث 419

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي وَقْتِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِوَقْتِ هَذِهِ الصَّلَاةِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ

ترجمہ Book - حدیث 419

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نماز عشاء کا وقت سیدنا نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سب لوگوں سے بڑھ کر اس نماز یعنی عشاء کے وقت سے باخبر ہوں ۔ رسول اللہ ﷺ اسے تیسری رات کا چاند ڈوبنے کے وقت پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : (1) نعمت علم کےاظہار کےلیے بعض اوقات یہ انداز اختیار کرنا مباح ہےکہ ’’ میں سب سےبڑھ کرجانتا ہوں ،،۔ اوریہ اسلوب سامعین کےلیے مؤثر بھی ہوتا ہے اورممکن ہے کہ حضرت نعمان نے یہ بات ان دنوں میں کہی ہوجب صحابہ کی غالب تعداد موجود نہ رہی ہو ۔ (2) تیسری رات کےچاند ڈوبنے کاوقت قطعی طو ر پرمنضبط نہیں ہے۔یہ غروب آفتاب کےبعد تقریبا سوادو گھٹنے سےلے کر ڈھائی تین گھنٹے تک ہوتاہے۔ (1) نعمت علم کےاظہار کےلیے بعض اوقات یہ انداز اختیار کرنا مباح ہےکہ ’’ میں سب سےبڑھ کرجانتا ہوں ،،۔ اوریہ اسلوب سامعین کےلیے مؤثر بھی ہوتا ہے اورممکن ہے کہ حضرت نعمان نے یہ بات ان دنوں میں کہی ہوجب صحابہ کی غالب تعداد موجود نہ رہی ہو ۔ (2) تیسری رات کےچاند ڈوبنے کاوقت قطعی طو ر پرمنضبط نہیں ہے۔یہ غروب آفتاب کےبعد تقریبا سوادو گھٹنے سےلے کر ڈھائی تین گھنٹے تک ہوتاہے۔