Book - حدیث 4189

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفَرْقِ حسن حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَفْرُقَ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, صَدَعْتُ الْفَرْقَ مِنْ يَافُوخِهِ، وَأُرْسِلُ نَاصِيَتَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ.

ترجمہ Book - حدیث 4189

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: مانگ نکالنے کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں جب رسول اللہ ﷺ کے بالوں میں مانگ نکالنے لگتی تو آپ ﷺ کے سر کے بیچوں بیچ سے نکالتی اور آپ ﷺ کی پیشانی کے بالوں کو آپ کی آنکھوں کے سامنے لٹکاتی ( یعنی پھر انہیں آدھو آدھ کر دیتی ) ۔
تشریح : ٹیڑھی مانگ نکالنااسوہ رسولﷺ کے خلاف اور مشرکین اور کفار کی موافقت اور مشابہت ہے اس لیئے مسلمانوں کو اس بد عادت سے باز رہنا چاہیئے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گاتو وہ اُنہی میں سے ہو گا (سنن ابی داؤد اللباس حدیث4031 ) ٹیڑھی مانگ نکالنااسوہ رسولﷺ کے خلاف اور مشرکین اور کفار کی موافقت اور مشابہت ہے اس لیئے مسلمانوں کو اس بد عادت سے باز رہنا چاہیئے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گاتو وہ اُنہی میں سے ہو گا (سنن ابی داؤد اللباس حدیث4031 )