Book - حدیث 4187

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعَرِ حسن صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوْقَ الْوَفْرَةِ وَدُونَ الْجُمَّةِ.

ترجمہ Book - حدیث 4187

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: بالوں کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے بال «وفرة» سے زائدہ اور «جمة» سے کم ہوتے تھے ۔
تشریح : 1) سر کے بال جب کانوں کی لوؤں تک آئیں تو(وَفُرَہ) اور جب کندھوں تک پہنچیں تو(جمُہَ) کہلاتے ہیں۔ اور ان کے درمیان کو (لِمَہ) سے تعبیر کرتے ہیں 2) مردوں کو مذکورہ بالا مختلف اندازوں میں بال رکھنا جائز ہے،بشرطیکہ مقصد نبی ﷺ کا اتباع ہو۔ 1) سر کے بال جب کانوں کی لوؤں تک آئیں تو(وَفُرَہ) اور جب کندھوں تک پہنچیں تو(جمُہَ) کہلاتے ہیں۔ اور ان کے درمیان کو (لِمَہ) سے تعبیر کرتے ہیں 2) مردوں کو مذکورہ بالا مختلف اندازوں میں بال رکھنا جائز ہے،بشرطیکہ مقصد نبی ﷺ کا اتباع ہو۔