Book - حدیث 4182

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ ضعیف حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُوَاجِهُ رَجُلًا فِي وَجْهِهِ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، فَلَمَّا خَرَجَ, قَالَ: لَوْ أَمَرْتُمْ هَذَا أَنْ يَغْسِلَ هَذَا عَنْهُ.

ترجمہ Book - حدیث 4182

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: مردوں کے لیے زعفران کا استعمال سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا جبکہ اس پر زرد رنگ کا نشان تھا ۔ اور بہت کم ایسے ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ کسی کو کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھیں اور براہ راست اسے کچھ کہیں ۔ جب وہ چلا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اگر تم اسے کہہ دو کہ اپنے پر سے اسے دھو ڈالے ( تو بہت بہتر ہو ) ۔ “