Book - حدیث 4177

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابٌ فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ حسن حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ ابْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّهُ سَمِعَ يَحْيَى بْنَ يَعْمَرَ يُخْبِرُ، عَنْ رَجُلٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، زَعَمَ عُمَرُ أَنَّ يَحْيَى سَمَّى ذَلِكَ الرَّجُلَ فَنَسِيَ عُمَرُ اسْمَهُ أَنَّ عَمَّارًا قَالَ: تَخَلَّقْتُ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ. وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ بِكَثِيرٍ، فِيهِ ذِكْرُ الْغُسْلِ. قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ: وَهُمْ حُرُمٌ؟ قَالَ: لَا, الْقَوْمُ مُقِيمُونَ.

ترجمہ Book - حدیث 4177

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: مردوں کے لیے زعفران کا استعمال سیدنا عمار بن یاسر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے زعفران لگائی ‘ اور مذکورہ بالا قصہ بیان کیا ۔ اور پہلی حدیث زیادہ کامل ہے ۔ اس روایت میں دھونے کا ذکر ہے ۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن عطاء سے پوچھا : کیا وہ اس وقت احرام میں تھے ؟ انہوں نے کہا : نہیں ، مقیم تھے ۔
تشریح : بعض محققین نے اس روایت کو بھی حسن کہا ہے لہذا معلوم ہوا کہ زعفران کی ممانعت محض احرام کی وجہ سے نہ تھی بلکہ مردوں کے لیئے عام حالات میں بھی ممنوع ہے۔ بعض محققین نے اس روایت کو بھی حسن کہا ہے لہذا معلوم ہوا کہ زعفران کی ممانعت محض احرام کی وجہ سے نہ تھی بلکہ مردوں کے لیئے عام حالات میں بھی ممنوع ہے۔