Book - حدیث 4173

كِتَابُ التَّرَجُّلِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ تَتَطَيَّبُ لِلْخُرُوجِ حسن حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ، حَدَّثَنِي غُنَيْمُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا اسْتَعْطَرَتِ الْمَرْأَةُ، فَمَرَّتْ عَلَى الْقَوْمِ لِيَجِدُوا رِيحَهَا, فَهِيَ كَذَا وَكَذَا.- قَالَ قَوْلًا شَدِيدًا.

ترجمہ Book - حدیث 4173

کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل باب: عورت باہر جاتے ہوئے خوشبو نہ لگائے سیدنا ابوموسیٰ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جب کوئی عورت خوشبو لگا کر کسی قوم پر سے گزرتی ہے تاکہ وہ اس کی خوشبو پا لیں تو وہ ایسی اور ایسی ہے ۔ “ آپ ﷺ نے بڑی سخت بات فرمائی ۔
تشریح : عورت کو خوشبو لگا کر باہر نکلنا حرام ہے۔ سنن نسائی اور جامع ترمذی کی روایات میں ایسی عورت کے لیئے زانیہ اور بد کارہ ہو نے کا ذکر ہے۔(سنن نسائی الزینۃ حدیث:5169 و جا مع الترمذی الادب حدیث: 2786 ) عورت کو خوشبو لگا کر باہر نکلنا حرام ہے۔ سنن نسائی اور جامع ترمذی کی روایات میں ایسی عورت کے لیئے زانیہ اور بد کارہ ہو نے کا ذکر ہے۔(سنن نسائی الزینۃ حدیث:5169 و جا مع الترمذی الادب حدیث: 2786 )