كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الصُّوَرِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ السَّبَّاقِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ بِسَاطٍ لَنَا فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ بِهِ مَكَانَهُ فَلَمَّا لَقِيَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ فَأَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّى إِنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ وَيَتْرُكُ كَلْبَ الْحَائِطِ الْكَبِيرِ
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: تصاویر سے متعلق احکام و مسائل ام المؤمنین سیدہ میمونہ ؓا نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تحقیق جبرائیل ( علیہ السلام ) نے آج رات مجھ سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا ‘ مگر ملاقات کو نہ آئے ۔ “ مجھے خیال آیا کہ ہماری چارپائی کے نیچے کتے کا پلا موجود ہے ( کہیں یہ ہی مانع نہ ہوا ہو ) تو اس کے نکالنے کا حکم دیا ۔ پھر آپ ﷺ نے پانی لیا اور اپنے ہاتھ سے اس جگہ چھڑک دیا ۔ پھر جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا : ” بیشک ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتا ہو یا تصویر ہو ۔ “ پھر صبح ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ‘ حتیٰ کہ آپ ﷺ چھوٹے باغوں کے کتوں کو بھی مارنے کا حکم دیتے تھے ‘ البتہ بڑے باغوں کے کتوں کو چھوڑ دیتے تھے ۔