Book - حدیث 4145

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْفُرُشِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّى لَنَا الْأَنْمَاطُ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ لَكُمْ أَنْمَاطٌ

ترجمہ Book - حدیث 4145

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: بستروں کا بیان سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا ” کیا تمہارے انماط ( حاشیہ دار بستر یا ان کی چادریں ) ہیں ؟ “ میں نے عرض کیا : ہمارے لیے انماط کہاں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” عنقریب تم انماط ( خوبصورت نفیس حاشیہ دار بستر یا چادریں ) حاصل کرو گے ۔ “
تشریح : مسلمان کا بستر بھی صاف ستھرا اور نفیس ہو تو زہد کے خلاف نہی ہے مسلمان کا بستر بھی صاف ستھرا اور نفیس ہو تو زہد کے خلاف نہی ہے