Book - حدیث 4142

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْفُرُشِ صحیح حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْهَمْدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ أَبِي هَانِيءٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفُرُشَ فَقَالَ فِرَاشٌ لِلرَّجُلِ وَفِرَاشٌ لِلْمَرْأَةِ وَفِرَاشٌ لِلضَّيْفِ وَالرَّابِعُ لِلشَّيْطَانِ

ترجمہ Book - حدیث 4142

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: بستروں کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بستروں کا ذکر کیا ، تو فرمایا ” ایک بستر آدمی کا ، دوسرا بیوی کا اور تیسرا مہمان کا ہے اور چوتھا شیطان کے لیے ہے ۔“
تشریح : گھر کے افراد اورمہمانوں کی آمد کے لحاظ سے بستروں کا اہتمام کرنا حق ہے ۔ اس سے زیادہ اسراف ،فخرومباہات اورزینت محض ہے جو باعث وبال ہے۔ گھر کے افراد اورمہمانوں کی آمد کے لحاظ سے بستروں کا اہتمام کرنا حق ہے ۔ اس سے زیادہ اسراف ،فخرومباہات اورزینت محض ہے جو باعث وبال ہے۔