Book - حدیث 4139
كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ وَلْتَكُنْ الْيَمِينُ أَوَّلَهُمَا يَنْتَعِلُ وَآخِرَهُمَا يَنْزِعُ
ترجمہ Book - حدیث 4139
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: جوتے پہننے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں ( طرف ) سے ابتداء کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے ، دایاں پاؤں پہننے میں پہلے اور اتارنے میں آخری ہونا چاہیئے ۔“