كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَنْ رَوَى أَنْ لَا يَنْتَفِعَ بِإِهَابِ الْمَيْتَةِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ قُرِئَ عَلَيْنَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْضِ جُهَيْنَةَ وَأَنَا غُلَامٌ شَابٌّ أَنْ لَا تَسْتَمْتِعُوا مِنْ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب: ان حضرات کی دلیل جو کہتے ہیں کہ مردار کے چمڑے سے فائدہ حاصل نہ کیا جائے
جناب عبداللہ بن عکیم سے روایت ہے انہوں نے کہا قبیلہ جہینہ کے علاقے میں ہمیں رسول اللہ ﷺ کا ایک خط پڑھ کر سنایا گیا جبکہ میں نوعمر جوان لڑکا تھا ” یہ کہ مردار کے چمڑے یا اس کے پٹھوں سے فائدہ مت اٹھاؤ ۔ “
تشریح :
ظاہر ہے کہ رنگے بغیر مردار کا چمرہ استعمال کرنا جائز نہیں ۔ علاوہ ازیں اجزا کا حکم مردارہی کا ہے ۔
ظاہر ہے کہ رنگے بغیر مردار کا چمرہ استعمال کرنا جائز نہیں ۔ علاوہ ازیں اجزا کا حکم مردارہی کا ہے ۔