Book - حدیث 4121

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي أُهُبِ الْمَيْتَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، لَمْ يَذْكُرْ مَيْمُونَةَ، قَالَ: فَقَالَ: >أَلَا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا<... ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَاهُ، لَمْ يَذْكُرِ الدِّبَاغَ.

ترجمہ Book - حدیث 4121

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: مردہ جانوروں کی کھال کا بیان معمر نے بواسطہ زہری بیان کیا ‘ ( لیکن ) زہری کی اس حدیث کی سند میں سیدہ میمونہ ؓا کا ذکر نہیں ہے ۔ اس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم نے اس کے چمڑے سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا ؟ “ اور اس میں رنگنے کا ذکر نہیں کیا ۔
تشریح : حلال جانور اگر مر جائے تو اس کا کھاناحرام ہے مگر چمڑے کو رنگ کر استعمال کر لینا بغیر کسی شک وشبہ کے جائز ہے جیسے اگلی روایات میں آرہا ہے ۔ حلال جانور اگر مر جائے تو اس کا کھاناحرام ہے مگر چمڑے کو رنگ کر استعمال کر لینا بغیر کسی شک وشبہ کے جائز ہے جیسے اگلی روایات میں آرہا ہے ۔