Book - حدیث 4117

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي قَدْرِ الذَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ ذَكَرَ الْإِزَارَ: فَالْمَرْأَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: >تُرْخِي شِبْرًا<، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: إِذًا يَنْكَشِفُ عَنْهَا! قَالَ: >فَذِرَاعًا، لَا تَزِيدُ عَلَيْهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4117

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: عورت اپنی چادر کا پلو کس قدر لمبا رکھے ؟ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے جب تہبند کا ذکر کیا تو سیدہ ام سلمہ ؓا نے عورت کے متعلق پوچھا کہ وہ اسے کس قدر لمبا کرے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” ایک بالشت لٹکا لے ۔ “ سیدہ ام سلمہ ؓا نے کہا : اس سے تو اس کے پاؤں ننگے ہوں گے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ایک ہاتھ لٹکا لے اور اس سے زیادہ نہ کرے ۔ “
تشریح : عورت کو گھر سے باہراپنے ٹخنے اور پاوں بھی پردے میں رکھنے کا حکم واجب ہے ۔ عورت کو گھر سے باہراپنے ٹخنے اور پاوں بھی پردے میں رکھنے کا حکم واجب ہے ۔