Book - حدیث 4111

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلّ:َ {وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ حسن الإسناد حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ الْآيَةَ فَنُسِخَ وَاسْتَثْنَى مِنْ ذَلِكَ وَالْقَوَاعِدُ مِنْ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا الْآيَةَ

ترجمہ Book - حدیث 4111

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: اللہ کے فرمان «وقل للمؤمنات يغضضن من أبصارهن» کی تفسیر سیدنا ابن عباس ؓ نے آیت کریمہ «وقل للمؤمنات يغضضن من أبصارهن» کی تفسیر میں فرمایا ( یہ عام الحکم تھا ۔ پھر بڑی عمر کی بوڑھی عورتوں کے حق میں ) اسے منسوخ کر کے انہیں اس حکم سے مستثنیٰ کرتے ہوئے فرمایا «والقواعد من النساء اللاتي لا يرجون نكاحا» یعنی بڑی عمر کی بوڑھی عورتیں جنہیں اب نکاح کی خواہش نہ ہو ۔ ( ان پر پردے کے احکام کی پابندی نہیں ہے ) ۔
تشریح : اس آیت کریمہ کے اگلے الفاظ بڑے اہم ہیں ،ارشاد باری ہے تعالی ہے اگر وہ اپنے کپڑے اتار رکھیں توان پر کوئی گناہ نہیں نشرطیکہ اپنا بناو سنگھار ظاہر کرنے والی نہ ہوں تاہم اس میں احتیاط کریں تو بہت افضل ہے جب بڑی عمر کی عورتوں کو اظہار زینت حرام اور ناجائز ہے تو جوان دوشیزاوں کے لئے اور بھی حرام ہے ۔ اس آیت کریمہ کے اگلے الفاظ بڑے اہم ہیں ،ارشاد باری ہے تعالی ہے اگر وہ اپنے کپڑے اتار رکھیں توان پر کوئی گناہ نہیں نشرطیکہ اپنا بناو سنگھار ظاہر کرنے والی نہ ہوں تاہم اس میں احتیاط کریں تو بہت افضل ہے جب بڑی عمر کی عورتوں کو اظہار زینت حرام اور ناجائز ہے تو جوان دوشیزاوں کے لئے اور بھی حرام ہے ۔