كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْعَبْدِ يَنْظُرُ إِلَى شَعْرِ مَوْلَاتِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو جُمَيْعٍ سَالِمُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى فَاطِمَةَ بِعَبْدٍ كَانَ قَدْ وَهَبَهُ لَهَا قَالَ وَعَلَى فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ثَوْبٌ إِذَا قَنَّعَتْ بِهِ رَأْسَهَا لَمْ يَبْلُغْ رِجْلَيْهَا وَإِذَا غَطَّتْ بِهِ رِجْلَيْهَا لَمْ يَبْلُغْ رَأْسَهَا فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَلْقَى قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكِ بَأْسٌ إِنَّمَا هُوَ أَبُوكِ وَغُلَامُكِ
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب: غلام کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی مالکہ کے بالوں کو دیکھ سکتا ہے
سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سیدہ فاطمہ ؓ کے لیے ایک غلام لائے جو آپ ﷺ نے ان کو ہبہ کیا تھا ۔ سیدنا انس ؓ نے کہا : سیدہ فاطمہ ؓ پر ایسا کپڑا تھا کہ وہ اگر اسے سر پر لپیٹتی تو ان کے پاؤں تک نہ پہنچتا تھا ‘ اور اگر پاؤں کو چھپاتیں تو سر پر نہ رہتا تھا ۔ پس جب نبی کریم ﷺ نے اس کی اس الجھن کو دیکھا تو فرمایا ” تمہارے لیے کوئی حرج کی بات نہیں ‘ تمہارے سامنے صرف تمہارے والد ہیں اور تمہارا غلام ۔ “
تشریح :
غلام سے پردہ واجب نہی بلکہ رخصت ہے ۔
غلام سے پردہ واجب نہی بلکہ رخصت ہے ۔