Book - حدیث 4101

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ خَرَجَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ كَأَنَّ عَلَى رُءُوسِهِنَّ الْغِرْبَانَ مِنْ الْأَكْسِيَةِ

ترجمہ Book - حدیث 4101

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: فرمان الہٰی «يدنين عليهن من جلابيبهن» کی تفسیر ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا نے بیان کیا کہ جب عورتوں کے متعلق یہ حکم نازل ہوا «يدنين عليهن من جلابيبهن» ” وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ۔ “ تو انصاری عورتیں جب باہر نکلتیں تو ایسے لگتا کہ ان کے سروں پر کوئے بیٹھے ہوں ۔ ان سیاہ چادروں کی وجہ سے جو وہ اپنے سروں پر لینے لگی تھیں ۔