Book - حدیث 4100

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا ذَكَرَتْ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فَأَثْنَتْ عَلَيْهِنَّ وَقَالَتْ لَهُنَّ مَعْرُوفًا وَقَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النُّورِ عَمِدْنَ إِلَى حُجُورٍ أَوْ حُجُوزٍ شَكَّ أَبُو كَامِلٍ فَشَقَقْنَهُنَّ فَاتَّخَذْنَهُ خُمُرًا

ترجمہ Book - حدیث 4100

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: فرمان الہٰی «يدنين عليهن من جلابيبهن» کی تفسیر ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے انصار کی عورتوں کا ذکر کیا ۔ ان کی تعریف کی اور ان کے اچھے اعمال بیان کیے اور کہا : جب سورۃ النور نازل ہوئی تو ان عورتوں نے پردوں کے کپڑے یا مردوں کی چادریں لیں ۔ ابوکامل کو لفظ «حجور» یا «حجوز» میں شک ہوا ہے ۔ اور انہیں پھاڑ کر اپنے لیے پردے کی چادریں بنا لیا ۔
تشریح : مومنات کے متعلق صحیح ثابت ہے کہ انہوں نے سورہ نور میں واردا احکام پردہ بخوبی عمل کیا جو کہ آیت نمبر 31 میں مذکور ہیں ۔ مومنات کے متعلق صحیح ثابت ہے کہ انہوں نے سورہ نور میں واردا احکام پردہ بخوبی عمل کیا جو کہ آیت نمبر 31 میں مذکور ہیں ۔