Book - حدیث 4099

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لِبَاسِ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ وَبَعْضُهُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِنَّ امْرَأَةً تَلْبَسُ النَّعْلَ فَقَالَتْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَةَ مِنْ النِّسَاءِ

ترجمہ Book - حدیث 4099

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے لباس کا بیان جناب ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے کہا گیا کہ ( جو ) عورت ( مردوں کے لیے مخصوص ) جوتا پہنتی ہے ، ( اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ ) تو انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مردوں کی طرح بننے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے ۔
تشریح : عورتوں کے لئے جب لباس اور جوتے تک مردوں کی مشابہت لعنت کا کام ہے تو دیگر امورنشست وبرخاست اندازگفتگو اور بے حجابی وغیرہ سبھی اس میں شامل ہیں ۔ عورتوں کے لئے جب لباس اور جوتے تک مردوں کی مشابہت لعنت کا کام ہے تو دیگر امورنشست وبرخاست اندازگفتگو اور بے حجابی وغیرہ سبھی اس میں شامل ہیں ۔