Book - حدیث 4097

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لِبَاسِ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَعَنَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنْ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ وَالْمُتَشَبِّهِينَ مِنْ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ

ترجمہ Book - حدیث 4097

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: عورتوں کے لباس کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں ۔
تشریح : لعنت کوئی بھی معمولی کلمہ نہیں ہے کسی بھی ایمان داراور صاحب علم وخیر کے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی زجر وتوبیخ یا دھمکی نہیں ۔ اس کے لفظی معنی یہ ہیں اللہ کی رحمت سے دوری اور وہ بھی سیدالرسل ،سید الاولین والاآخر ین کی زبان سے ،اس لئے اہل ایمان کو اپنی عادات کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور چھوٹے بچیوں کے معاملہ میں بھی متنبہ ہونا چاہیے کی اگر چہ وہ خود مکلف نہیں ہوتے لیکن والدین تو ایمانوشریعت کے مکلف ہیں ،اس لئے بڑے تو بڑے ،چھوٹے لڑکوں کو لڑکیوں والا لباس پہننا ناجائز اور حرام ہے ۔ لعنت کوئی بھی معمولی کلمہ نہیں ہے کسی بھی ایمان داراور صاحب علم وخیر کے لئے اس سے بڑھ کر اور کوئی زجر وتوبیخ یا دھمکی نہیں ۔ اس کے لفظی معنی یہ ہیں اللہ کی رحمت سے دوری اور وہ بھی سیدالرسل ،سید الاولین والاآخر ین کی زبان سے ،اس لئے اہل ایمان کو اپنی عادات کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور چھوٹے بچیوں کے معاملہ میں بھی متنبہ ہونا چاہیے کی اگر چہ وہ خود مکلف نہیں ہوتے لیکن والدین تو ایمانوشریعت کے مکلف ہیں ،اس لئے بڑے تو بڑے ،چھوٹے لڑکوں کو لڑکیوں والا لباس پہننا ناجائز اور حرام ہے ۔