Book - حدیث 4093

كِتَابُ اللِّبَاسِ بابٌ فِي قَدْرِ مَوْضِعِ الْإِزَارِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ الْإِزَارِ فَقَال عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِزْرَةُ الْمُسْلِمِ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ وَلَا حَرَجَ أَوْ لَا جُنَاحَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ مَا كَانَ أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ فَهُوَ فِي النَّارِ مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 4093

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: مرد کی چادر شلوار کہاں تک ہونی چاہیے ؟ جناب علاء بن عبدالرحمٰن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے تہبند کے متعلق دریافت کیا ۔ تو انہوں نے کہا کہ صاحب علم و خبر سے تمہارا واسطہ پڑا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” مسلمان کا تہبند آدھی پنڈلی تک ہوتا ہے ۔ آدھی پنڈلی سے ٹخنوں تک کے مابین میں کوئی حرج نہیں اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ آگ میں ہے ، جس نے تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹا اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا ۔“
تشریح : 1 : مردوں کا اپنی شلوار،تہ بند یا پاجامے وغیرہ کو ٹخنوں سے نیچے رکھنا حرام ہے اور اپنی غفلت اور جہالت کی لایعنی تاویلات میں الجھنا تکبر ہے ۔ 2 : ٹخنوں سے نیچے پاوں ۔۔۔۔۔یا ۔۔۔۔لٹکنے والا کپڑا ۔۔۔۔۔ جہنم میں ہیں اورکپڑا اپنے پہننے والے کو بھی ساتھ گھسیٹ لے گا ۔ 3 : اللہ عزوجل کا بندے کی طرف نہ دیکھنا اظہار غضب کی علامت ہے 1 : مردوں کا اپنی شلوار،تہ بند یا پاجامے وغیرہ کو ٹخنوں سے نیچے رکھنا حرام ہے اور اپنی غفلت اور جہالت کی لایعنی تاویلات میں الجھنا تکبر ہے ۔ 2 : ٹخنوں سے نیچے پاوں ۔۔۔۔۔یا ۔۔۔۔لٹکنے والا کپڑا ۔۔۔۔۔ جہنم میں ہیں اورکپڑا اپنے پہننے والے کو بھی ساتھ گھسیٹ لے گا ۔ 3 : اللہ عزوجل کا بندے کی طرف نہ دیکھنا اظہار غضب کی علامت ہے