Book - حدیث 4088

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَا جَاءَ فِي إِسْبَالِ الْإِزَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِهَذَا. وَالْأَوَّلُ أَتَمُّ, قَالَ: الْمَنَّانُ: الَّذِي لَا يُعْطِي شَيْئًا إِلَّا مَنَّهُ.

ترجمہ Book - حدیث 4088

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: تہبند ، شلوار اور پینٹ وغیرہ کا ٹخنے سے نیچے لٹکانا ( ناجائز ہے ) سیدنا ابوذر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے یہ روایت بیان کی اور مذکورہ بالا روایت زیادہ کامل ہے ۔ کہا کہ «المنان» سے مراد ایسا آدمی ہے جو جب بھی کوئی چیز دے تو احسان جتلائے ۔
تشریح : (منان ) کے دو معانی ہو سکتے ہیں اگر یہ (المنہ) سے ماخوذہو تو اس کا مفہوم ہے احسان جتلانے والا اور معروف ہے ،احسان جتلانا نیکی کو ضائع کردیتا ہے اور صدقات میں اس سے اجر ضائع ہو جاتا ہے اور اس کا مادہ (المن ) ہو تو اس کا مفہوم کمی کرنا ہے جیسے کہ آیت کریمہ میں ہے آپ کے لئے بہت بڑا اجر ہے جس میں کوئی کمی نہیں اور (منان )ایسا آدمی جو حق کی ادائیگی میں کمی کرے اور ناپ تول میں خیانت کرے ۔ (منان ) کے دو معانی ہو سکتے ہیں اگر یہ (المنہ) سے ماخوذہو تو اس کا مفہوم ہے احسان جتلانے والا اور معروف ہے ،احسان جتلانا نیکی کو ضائع کردیتا ہے اور صدقات میں اس سے اجر ضائع ہو جاتا ہے اور اس کا مادہ (المن ) ہو تو اس کا مفہوم کمی کرنا ہے جیسے کہ آیت کریمہ میں ہے آپ کے لئے بہت بڑا اجر ہے جس میں کوئی کمی نہیں اور (منان )ایسا آدمی جو حق کی ادائیگی میں کمی کرے اور ناپ تول میں خیانت کرے ۔