Book - حدیث 4087

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَا جَاءَ فِي إِسْبَالِ الْإِزَارِ صحيح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمْ اللَّهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ قُلْتُ مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا قُلْتُ مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ خَابُوا وَخَسِرُوا فَقَالَ الْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ أَوْ الْفَاجِرِ

ترجمہ Book - حدیث 4087

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: تہبند ، شلوار اور پینٹ وغیرہ کا ٹخنے سے نیچے لٹکانا ( ناجائز ہے ) سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تین قسم کے افراد سے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کلام نہیں فرمائے گا ، نہ ان کی طرف دیکھے گا ، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے ۔ “ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! وہ کون ہوں گے ، بہت گھاٹے اور خسارے میں پڑے یہ لوگ ؟ آپ ﷺ نے اپنی بات تین بار دوہرائی ۔ میں نے عرض کیا : وہ کون لوگ ہیں ، اے اللہ کے رسول ! وہ بہت گھاٹے اور خسارے میں پڑے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” کپڑا لٹکانے والا ( مرد جو ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکائے ) احسان کر کے جتلانے والا اور وہ جو جھوٹی قسم سے اپنا مال بیچے ۔ “
تشریح : احسان کرکے احسان جتلانا ،جھوٹی قسم سے مال بیچنا اور مردوں کے لئے ٹخنوں سئ نیچے کپڑالٹکانا حرام اور کبیرہ گناہ ہے ۔ احسان کرکے احسان جتلانا ،جھوٹی قسم سے مال بیچنا اور مردوں کے لئے ٹخنوں سئ نیچے کپڑالٹکانا حرام اور کبیرہ گناہ ہے ۔