Book - حدیث 4082

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي حَلِّ الْأَزْرَارِس صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ابْنُ نُفَيْلٍ ابْنُ قُشَيْرٍ أَبُو مَهَلٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ مُزَيْنَةَ فَبَايَعْنَاهُ وَإِنَّ قَمِيصَهُ لَمُطْلَقُ الْأَزْرَارِ قَالَ فَبَايَعْتُهُ ثُمَّ أَدْخَلْتُ يَدَيَّ فِي جَيْبِ قَمِيصِهِ فَمَسِسْتُ الْخَاتَمَ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَهُ قَطُّ إِلَّا مُطْلِقَيْ أَزْرَارِهِمَا فِي شِتَاءٍ وَلَا حَرٍّ وَلَا يُزَرِّرَانِ أَزْرَارَهُمَا أَبَدًا

ترجمہ Book - حدیث 4082

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: قمیص کے بٹن کھولے رکھنا جناب معاویہ بن قرہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کی جماعت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ۔ ہم نے آپ کے ساتھ بیعت کی جبکہ آپ کی قمیص کی گھنڈیاں کھلی ہوئی تھیں ۔ کہتے ہیں کہ ہم نے بھی آپ سے بیعت کی ۔ پھر میں نے اپنا ہاتھ آپ کی قمیص کے دامن میں ڈال دیا اور مہر نبوت کو چھوا ۔ عروہ کہتے ہیں کہ بعد ازاں میں نے معاویہ اور ان کے صاحبزادے کو جب بھی دیکھا سردی ہوتی یا گرمی ان کی قمیصوں کی گھنڈیاں کھلی ہوتی تھیں اور وہ انہیں کبھی بند نہ کرتے تھے ۔
تشریح : 1 : بٹن کھے رکھنا اگر بطور تواضع اور اتباع نبی ؐہو تو مستحب اور باعث اجر ہے مگر ہمارے ہاں بعض علاقوں میں یہ عمل بطور تکبربھی ہوتا ہے جس میں یہ لوگ ابنا گریبان بھی کھلا رکھتے ہیں ،لہذاان کی مشابہت سے بچنا ضروری ہے ۔ 2 :صحابہ کرام رضی اللہ رسول ؐ کی عادات کو بھی اپنے عمل کا حصہ بنا لیتے تھے جو یقینامحبت کا اظہار ہوتا تھا ۔ 1 : بٹن کھے رکھنا اگر بطور تواضع اور اتباع نبی ؐہو تو مستحب اور باعث اجر ہے مگر ہمارے ہاں بعض علاقوں میں یہ عمل بطور تکبربھی ہوتا ہے جس میں یہ لوگ ابنا گریبان بھی کھلا رکھتے ہیں ،لہذاان کی مشابہت سے بچنا ضروری ہے ۔ 2 :صحابہ کرام رضی اللہ رسول ؐ کی عادات کو بھی اپنے عمل کا حصہ بنا لیتے تھے جو یقینامحبت کا اظہار ہوتا تھا ۔