Book - حدیث 4080

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لِبْسَةِ الصَّمَّاءِ صحيح الإسناد حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ مُفْضِيًا بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ وَيَلْبَسُ ثَوْبَهُ وَأَحَدُ جَانِبَيْهِ خَارِجٌ وَيُلْقِي ثَوْبَهُ عَلَى عَاتِقِهِ

ترجمہ Book - حدیث 4080

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: کپڑے میں پورے طور پر لپٹ جانا ( جائز نہیں ) سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو انداز سے کپڑا لپیٹنے سے منع فرمایا ہے ۔ ایک یہ کہ آدمی کپڑا اس طرح لپیٹے کہ اس کی شرمگاہ آسمان کی جانب کھلی رہے ۔ دوسرا یوں کہ کپڑا لپیٹے اور اس کا ایک کنارا باہر نکال کر اپنے کندھے پر ڈال لے ۔
تشریح : ان صورتوں کے ناجائزاور حرام ہونےکی وجہ سے عریانی ہے دوسری صورت کی ایک توجیہ ہوسکتی ہے کہ بعض اوقات متکبرقسم کے لوگ اپنی چادروں کے کنارے اپنے کندھوں پرڈال کر اترتے ہوئے چلتے ہیں توان کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے ۔ ان صورتوں کے ناجائزاور حرام ہونےکی وجہ سے عریانی ہے دوسری صورت کی ایک توجیہ ہوسکتی ہے کہ بعض اوقات متکبرقسم کے لوگ اپنی چادروں کے کنارے اپنے کندھوں پرڈال کر اترتے ہوئے چلتے ہیں توان کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے ۔