Book - حدیث 4077

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الْعَمَائِمِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَى طَرَفَهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 4077

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: پگڑی باندھنے کا بیان جناب جعفر بن عمرو بن حریث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو منبر پر دیکھا ، آپ ﷺ پر سیاہ پگڑی تھی ، اس کے کنارے کو آپ ﷺ نے اپنے کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا تھا ۔
تشریح : پگڑی کا استعمال مستحب ہے زمانہ قدیم سے شرفاپگڑی باندھتے آئے ہیں حتی کہ روایات میں آتاہے کہ فرشتوں کو بھی پگڑی باندھتے دیکھا گیا تھا ۔ اس کی صورتیں مختلف ہو سکتی ہیں نیز سیاہ رنگ کے لباسمیں بھی کوئی حرج نہیں لیکن ایام محرم میں اور کسی مصیبت کے وقت میں سیاہ رنگ کا لباس پہننے سے احترازکرنا ضروری ہے کیونکہ سیاہ رنگ اور سیاہ لباس کوسوگ کے اظہارکی علامت بنالیا گیاہے ،جیساکہ بعض لوگ عشرہ محرم میں ایسا کرتے ہیں جب کہ اظہار سوگ کے اس طریقے کی کوئی شرعی بنیادنہیں ہے ۔ پگڑی کا استعمال مستحب ہے زمانہ قدیم سے شرفاپگڑی باندھتے آئے ہیں حتی کہ روایات میں آتاہے کہ فرشتوں کو بھی پگڑی باندھتے دیکھا گیا تھا ۔ اس کی صورتیں مختلف ہو سکتی ہیں نیز سیاہ رنگ کے لباسمیں بھی کوئی حرج نہیں لیکن ایام محرم میں اور کسی مصیبت کے وقت میں سیاہ رنگ کا لباس پہننے سے احترازکرنا ضروری ہے کیونکہ سیاہ رنگ اور سیاہ لباس کوسوگ کے اظہارکی علامت بنالیا گیاہے ،جیساکہ بعض لوگ عشرہ محرم میں ایسا کرتے ہیں جب کہ اظہار سوگ کے اس طریقے کی کوئی شرعی بنیادنہیں ہے ۔