Book - حدیث 4074

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي السَّوَادِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَةً سَوْدَاءَ فَلَبِسَهَا فَلَمَّا عَرَقَ فِيهَا وَجَدَ رِيحَ الصُّوفِ فَقَذَفَهَا قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَكَانَ تُعْجِبُهُ الرِّيحُ الطَّيِّبَةُ

ترجمہ Book - حدیث 4074

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: سیاہ رنگ کے لباس کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے لیے ایک چادر کو سیاہ رنگ سے رنگ دیا ‘ آپ ﷺ نے اسے پہنا ‘ مگر جب اس میں پسینہ آیا تو آپ ﷺ نے اس میں اون کی بساند محسوس کی تو اتار پھینکا ۔ راوی نے کہا کہ آپ ﷺ کو عمدہ خوشبو ہی پسند آتی تھی ۔