Book - حدیث 4073

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 4073

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: سرخ رنگ کی رخصت کا بیان جناب ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منیٰ میں دیکھا ‘ جب کہ آپ ﷺ اپنے خچر پر سے خطبہ دے رہے تھے اور آپ ﷺ نے سرخ رنگ کی دھاری دار چادر لی ہوئی تھی ۔ سیدنا علی ؓ آپ ﷺ کے آگے تھے جو آپ ﷺ کی بات لوگوں تک پہنچا رہے تھے ۔