Book - حدیث 4072

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَرَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 4072

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل باب: سرخ رنگ کی رخصت کا بیان سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بال آپ ﷺ کے کانوں کی لوؤں تک آتے تھے ۔ اور میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سرخ رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تھے ۔ اس سے زیادہ خوبصورت منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا ۔ نیچے آنے والی حدیث میں وضاحت ہے کہ آپ کا یہ سرخ جوڑا خالص سرخ رنگ کا تعلق نہیں تھابلکہ اس میں سرخ رنگ کی دھاریاں تھیں جسے برد کہا جاتا ہے۔ علامہ ابن القیم رحمتہ نے زادالمعادمیں اس کی یہی توجیہ پیش کی ہے ۔