Book - حدیث 407

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابٌ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ عُرْوَةُ وَلَقَدْ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِهَا قَبْلَ أَنْ تَظْهَرَ

ترجمہ Book - حدیث 407

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: نماز عصر کا وقت جناب عروہ نے کہا مجھ سے سیدہ عائشہ ؓا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز پڑھتے تو دھوپ ان کے حجرے میں ہوتی اور دیوار پر نہ چڑھی ہوتی تھی ۔
تشریح : : ’’ حجرہ ،، عربی زبان میں گھر کےساتھ گھرے ہوئے آنگن کوبھی کہتے ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے صحن کی دیواریں چھوٹی ہی تھیں اس لیے دھوپ ابھی آنگن ہی میں ہوتی تھی ۔مشرقی دیوارپرچڑھتی نہ تھی کہ عصر کاوقت ہوجاتا تھا اورنبی ﷺ نماز پڑھ لیتے تھے ۔معلوم ہواکہ آپ اوّل وقت میں عصر پڑھتے تھے۔ : ’’ حجرہ ،، عربی زبان میں گھر کےساتھ گھرے ہوئے آنگن کوبھی کہتے ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے صحن کی دیواریں چھوٹی ہی تھیں اس لیے دھوپ ابھی آنگن ہی میں ہوتی تھی ۔مشرقی دیوارپرچڑھتی نہ تھی کہ عصر کاوقت ہوجاتا تھا اورنبی ﷺ نماز پڑھ لیتے تھے ۔معلوم ہواکہ آپ اوّل وقت میں عصر پڑھتے تھے۔